سابق کر کٹر یونس خان نوازشریف کی نااہلی اور سیاسی ہلچل سے لا علم نکلے


سابق کر کٹر یونس خان نوازشریف کی نااہلی اور سیاسی ہلچل سے لا علم نکلے
اُردو آفیشل۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان یونس خان نوازشریف کی نااہلی اور سیاست کی ہلچل سے لا علم نکلے ،صحافیوں سے پوچھا نوازشریف چلے گئے ہیں کہ نہیں ؟جواب ملا جی جا چکے ہیں ،اس گفتگو پر ہر طرف مسکراہٹیں پھیل گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونس الیون اور رومیلڈو سانچیز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا ،مقابلہ 7-7سے برابر ہو گیا تو میچ کا فیصلہ پینلٹی کارنرز پر کیا گیا ،پینلٹی کارنرز میں رومیلڈو سانچیز الیون نے کامیابی سمیٹ لی ۔تاہم اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے نوازشریف کی نااہلی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے سوال کیا کہ نواز شریف چلے گئے ہیں کہ نہیں بتائیں جس پر صحافیوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل چلے گئے ہیں ۔یونس خان کا کہناتھا کہ پی سی بی کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم فلاحی اداروں میں تقسیم کر دوں گا ،انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اعلان کیے گئے ایک کروڑ روپے نہیں ملے اب تک خیر اگر مل جائیں تو مدد کر جاﺅں گا لوگوں کی ۔

You cannot copy content of this page