نوازشریف کی ناہلی پر سابق پاکستانی کر کٹرز بھی میدان میں آگئے،ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا


نوازشریف کی ناہلی پر سابق پاکستانی کر کٹرز بھی میدان میں آگئے،ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا
اُردو آفیشل۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے پر قومی کرکٹرز نے اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

ماضی کے مشہور فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقاریونس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ’’ کپتان‘‘ یہ کامیابی آپ کے یقین اور پرعزم ارادے کی ہے، قوم کو آپ پر فخر ہے ۔سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہدآفریدی نے پانامہ فیصلے کے بعد ٹوئیٹ میں کہا کہ پانامہ فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے، شاہد خان آفریدی نے دعا کی کہ اللہ کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں ۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دینا تاریخی فیصلہ ہے ، امید ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان آگے بڑھے گا۔ شعیب اختر نے اپنی ٹوئیٹ میں ملک کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں مستقبل پر نظریں مرکوز رکھنی چاہئیں۔ معروف کرکٹ کمنٹیٹررمیز راجہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے جھوٹی گواہی پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تھا اور آج تین ججز کا فیصلہ ایک مجموعی فیصلہ ہے۔