قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو گہرا صدمہ! اپنی سب سے قیمتی چیز کھو بیٹھے۔


کراچی (اُردو آفیشل اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2017ء)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔چیک کی ادائیگی کو روکنے کیلئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دیدی ہے۔ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔

رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا،جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی تاہم سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔

You cannot copy content of this page