چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں پھوٹ پر گئی،کھلاڑی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں


چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں پھوٹ پر گئی،کھلاڑی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں
اُردو آفیشل۔ اسلام آباد کے نجی مال میں انعامات بانٹنے کے دوران امتیازی سلوک برتنے پرچیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی، کپتان اور فخر زمان پر نوازشات پر دیگر کھلاڑی اسلام آباد میں نجی مال کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔
اسلام آباد میں نجی مال کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، کپتان سرفراز احمد اور فائنل کے مین آف دی میچ فخر زمان پر خصوصی نوازشات سے دیگر کھلاڑی ناراض ہوگئے اور تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔قومی ٹیم کے ناراض کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بنانے سے بھی انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کم انعام کیوں دیا جارہا ہے۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب میں موجود قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتا یا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے اس لیے انہوں نے تقریب کو ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کردہ رقوم بھی واپس کردیں ۔
نجی مال کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو ایک کنال کا پلاٹ اور فخر زمان کو 5 لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، تاہم انہوں نے چیک لینے سے انکار کردیا، سرفراز اور فخر زمان نے اعلان کردہ رقوم واپس نہ کیں۔