رشی کپور نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی انتہا کردی


رشی کپور کا شمار بولی وڈ کے نامور اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے لیکن اب لوگ انہیں فلموں سے زیادہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر زیادہ ایکٹو دیکھتے ہیں۔انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر دنیا بھر نے پاکستان کو مبارکباد پیش کی وہیں رشی کپور نے اس موقع پر بھی اپنی ذہنی خباثت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرڈالی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” پی سی بی،مہربانی کرکے کرکٹ ٹیم بھیجنا،پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجیں تھیں ،18جون کو فادرز ڈے کے موقع پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ “۔ رشی کپور کے اس ٹویٹ پر جب ایک صارف نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا کہ ”انکل ، جب آپ منہ کھولتے ہیں تو روزانہ وہاں سے ایسے جلاب نکلتے ہیں یا آج کوئی خاص موقع ہے “،رشی کپور اس ٹویٹ پر مزید شیر ہوگئے اور لکھا”اچھا چھوڑو یار،تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو بس دہشت گردی بند کردو یار،مجھے ہار منظور ہے،ہم امن اور پیار چاہتے ہیں “۔