فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی:ویرات کوہلی


بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کے بعد ویرات کوہلی کا کہناہے کہ پاکستا ن نے بھارت سے ہارنے کے بعد اپنے سے مضبوط ٹیموں کو شکست دی ہے . تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار کم بیک یاہے ،فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی .ان کا کہناتھا کہ پاکستا ن نے بھارت سے ہارنے کے بعد اپنے سے مضبوط ٹیموں کو شکست دی ہے. واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 124شکست دی تھی تاہم اب بھارت اور پاکستان ایک بار پھر فائنل میں اتوار کے روز آمنے سامنے ہونے جارہے ہیں تو مقابلہ کافی دلچسپ اور ٹکر کا ہوگا ،جس پر بھارتی ٹیم بھی پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر چونک گئی ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسی ٹاپ کی ٹیموں کو شکست دی ہے .