عمران خان اپنے ملک کی خوشحالی کے لیے کن کٹھن مراحل سے گزر رہے ہیں؟ پاکستانی لازمی پڑھ لیں


کیا عمران خان نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں؟ کیا کپتان اقتدار میں آتے ہی بدل تو نہیں گئے؟ کیا عمران خان نے عوام کے لیے کوئی کام کیا ہے؟ آج کل ہر کسی کی زبان پر یہ سوالات ضرور ہیں. اب ان سب باتوں کا جواب بڑا دل کر کے اور تحمل سے سنیں.

آپ لوگ سچے دل سے بتائیں کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلہء کیا تھا؟ جو کہ برسوں سے پاکستان کو جکڑے هوئے تھا، کہیں کوئی تبدیلی آتی نہیں تھے – وہ تھا کرپٹ نظام! حکومت میں رہنے والے جو مرضی کر لیں، جہاں مرضی قبضہ کر لیں، عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنی جتنی مرضی بیرون ملک جائیدادیں بنا لیں، ان لٹیروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا.

اگر آپ لوگ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت نے کیا کر لیا تو آپ یہ جان لیں کہ یہ حکومت اپنا کام کر چکی ہے. جو الله نے عمران خان سے بنیادی کام کروانا تھا، وہ کام اب  ہو چکا ہے. وہ کام کیا تھا؟ وہ کام یہ تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان سب کرپٹ سیاستدانوں کو رلا دوں گا، لہٰذا اس نے اپنے کہنے کے مطابق انکو رول بھی دیا ہے اور رلا بھی دیا ہے. اب آپ سوچے کہ کتنا مشکل کام تھا انکی چوریاں پکڑنا لیکن الله نے عمران خان کے زریعے پاکستانی عوام کو کرپشن سے نجات دلائی. 

اب چونکہ ملک سے دن بہ دن کرپشن کا صفایا ہو رہا ہے، تو اب آہستہ آہستہ ملک ترقی کی راہ پر بھی چڑھ جائیگا. عمران خان بھی متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں، کہ عوام بس کسی طرح یہ والا سال گزار لے، آگے پھر پاکستان کے لیے انشاءاللہ بہتریاں ہی بہتریاں ہیں. یہی بات عمران خان نے ایران دورے پر بھی کہی اور وہاں کے لیڈرز کو کہا کے میرے ملک کے لیے دعا کریں، کیونکہ اگلے پانچ چھ ماہ بہت اہم ہیں، اسکے بعد پھر انشاءالله پاکستان ایسا کامیاب ہوگا کہ دنیا اس ملک اور اس ملک کی موجودہ حکومت کی مثال دے گی.

یاد رہے سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری جب عمران خان سے ملاقات ہوئی، تو میں نے ان سے سخت لہجے میں سوال کیا کہ خان صاحب آپ تو کہتے تھے کہ ہماری حکومت جب اقتدار میں آئیگی تو پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگ جائیں گیں، کہاں ہیں آپکے یہ وعدے؟

اسکے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی قوم کی بہتری کے لیے بہت کٹھن سفر طے کر رہا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ اس سال کے آخر تک عوام کو مہنگائی اور دیگر مشکلات سے نجات مل جائیگی. عمران خان نے مزید کہا کہ میں پورا پورا دن کام کرتا رہتا ہوں اور اتنا کام کرتا ہوں کہ رات کے وقت میرے میں کسی سے بات تو کیا بلکہ کسی سے سلام کرنے کی بھی ہمت نہیں رہتی. یہ سب میں اپنی قوم اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کر رہا ہوں. انشاءالله وہ وقت دور نہیں جب دنیا پاکستان پر رشک کرے گی.

کیا آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے