مہمند ڈیم اوردیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کا بڑا اعلان، کتنے پیسے جمع ہوگئے؟


مہمند ڈیم اوردیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام مالی سال 2018-19میں شروع کردیا جائیگا۔

چیئرمین واپڈا واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مہمند ڈیم اوردیامر بھاشا ڈیمکی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی تشکیل دی جارہی ہے اور جلد ہی مہمند ڈیم اوردیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا گراؤنڈ پر آغاز کر دیا جائے گا

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔چئیرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم اوردیامر بھاشا ڈیمک کی تعمیر کا آغاز 2019 میں شروع کر دیا جائے گا۔ واپڈا اس وقت ملک میں دیگر کئی ڈیموں کی تعمیر پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان ڈیموں کی تعمیر سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جبکہ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین بھی قابل کاشت بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ملکی آبی ذخائر کی حفاظت اور پاکستان کو خشک سالی سے بچانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھااورموجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈال کر اس قومی فریضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں جس پر پاکستانی عوام نے فنڈ میں رقم جمع کروانا شروع کی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ڈیم فنڈ کی حمایت کی اور عوام سے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی۔موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ڈیم فنڈ میں 8 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔