بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور سانحہ کربلا کے دیگر شہداء کے بارے میں اہم پیغام


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو ہیرو مان لیا اور انکی قربانی کو یاد کرتے هوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور ان کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں.

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اور معاشرے کی تعمیر میں ان کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔ مودی نے بھارت میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یادمیں منائے جانے والے عشرے کے موقع پر دائودی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔نریندر مودی نے حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔مودی نے دائودی بوہرہ کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اتحاد اور محبت سے وابستگی ان کی تعلیمات کی روشن مثال ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، اپنے حال پر اعتماد ہے اور اپنے روشن مستقبل کے لیے پریقین ہیں۔

You cannot copy content of this page