دعوت اسلامی کے مولانا الیاس قادری کی لندن میں آف شور پراپرٹی نکل آئی. تحریک انصاف کے رہنما نے باپا کو جہنمی طوطے کا لقب دے دیا!


دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کی بھی نواز شریف کی طرح لندن میں آف شور پراپرٹی نکل آئی. معروف مذہبی اسکالر الیاس قادری جن کو پیار سے سب باپا باپا بھی کہتے ہیں، انکے متعلق ایک ایسا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے جس نے تمام میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے.

مولانا الیاس قادری کے مبینہ لندن فلیٹس کا دعویٰ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ چاچا عبدالشکور نے کیا ہے. چاچا نے اپنا یہ پیغام ایک ویڈیو کے زریعے ریکارڈ کیا ہے اور اس میں الیاس قادری کا چہرہ بری طرح نقاب کرتے هوئے، انکے لندن فلیٹس کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں.

چاچا شکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ الیاس قادری کے پاس ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز کی مالیت کا ایک لندن فلیٹ ہے. انھوں نے فلیٹس کا ایڈریس بھی بتایا اور کہا کہ مولانا الیاس قادری کے فلیٹس لندن کے معروف ایجویر روڈ پر واقع ہیں جن کا نمبر این آر 96 ہے۔ چاچا شکور نے بتایا کہ یہ فلیٹس انتہائی عالی شان جگہ پر موجود ہیں.

چاچا شکور کا کہنا تھا کہ انھوں نے ان فلیٹس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کردیئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اداروں نے مولانا الیاس قادری ابتدائی پوچھ گچھ بھی کرلی ہے۔ مولانا الیاس قادری سے جب ان مہنگے ترین فلیٹس کا پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ انکو یہ فلیٹس ایک عربی نے تحفے میں دیئے ہیں۔

عبدالشکور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ بہت جلد تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بھی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات سامنے لانے والے ہیں اور کینیڈا کے ایک آفیشل کی جانب سے دستاویزات آنے والی ہیں جن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات کا تذکرہ ہوگا۔

چاچا شکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الیاس قادری ایک جہنمی طوطا ہے اور میں بہت جلد اسکا منہ کالا کرنے والا ہوں. میرے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ کوئی بھی مجھے جھٹلا نہیں سکتا. یہ جہنمی طوطا اب تیار رہے!