پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہوگی؟


پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تنخوا کتنی ہوگی اور اسکے برعکس دوسرے ممالک کے سربراہ کتنی تنخواہیں لیتے ہیں؟ ایسی معلومات سامنے آگئی جسکو جاننے کا تجسس سب کو ہے.

متوقع وزیراعظم عمران خان کی تنخوا کا انکشاف ہو گیا. جولائی 25 کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کپتان عمران خان نے یہ اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم میں نہیں جانا چاہتے کیونکہ اس سے وزیراعظم ہاؤس کو تقریباً سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی. عمران خان کے اس فیصلے پر ساری پاکستانی قوم بہت خوش ہے.

اب نئی خوشخبری یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخوا دوسرے ممالک کے سربراہان کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے جو کہ تمام الاؤنسز اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صرف و صرف ایک لاکھ چالیس ہزار (140,000) روپے ماہانہ بنتی ہے. اگر ہم عمران خان کی تنخوا کا موازنہ جج صاحبان، پارلیمانی نمائندوں، وفاقی وزراء اور افواج پاکستان کے سربراہان اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے کیا جائے تو یہ بہت کم ہے.

اسکے علاوہ ایم این اے کی ماہانہ تنخوا ساڑھے تین لاکھ، وزیر مملکت کی دو لاکھ پندرہ ہزار، صدر کی ساڑھے آٹھ لاکھ، سینیٹ کے رکن کی چار لاکھ، وزیر کی دو لاکھ پینتیس ہزار، آرمی چیف کی دو لاکھ، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی آٹھ لاکھ، ماہانہ تنخواہیں ہیں.

پاکستان کے برعکس دوسرے ممالک کے وزیر اعظم اور صدر کی تنخواہیں کچھ اس طرح ہیں. سنگاپور کے وزیراعظم کی تنخوا پاکستانی روپے کے مطابق ایک کروڑ چوالیس لاکھ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پینتیس لاکھ، برطانیہ کے وزیراعظم کی بیس لاکھ، افغانستان کے وزیراعظم کی چھپن ہزار، بھارتی وزیراعظم کی ڈھائی لاکھ، اور چین کے صدر کی بیس لاکھ روپے ماہانہ تنخوا ہے.