کراچی کے ڈیری فارم میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے


پاکستان کےڈیری فارم میں ایک بھینس نے دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جم دیا ہے۔ دو سر والا یہ بچھڑا لکی فوڈز ڈیری فارم مین 27ستمبر کو پیدا ہو اتھا جس کے دونوں سر بالکل مکمل ہیں ۔ماہرین کے مطابق دو سر کے حامل یہ بچھڑا ایک جنیاتی بیماری پولی سیفیلیpolycephaly کا شکار ہے جس کا شکار جانور دو سر کے حامل ہوتے ہیں۔ پولی سیفیلی نامی جانوروں کی اس جینیاتی بیماری میں جانوروں کے دو نوں سروں میں موجود دماغ الگ الگ اعضا کو کنٹرولکرتے ہیں لیکن دونوں میں آپس میں بھی رابطہ ہوتا

ہے۔یہ بیماری جڑواں جانوروں کے بننے کے عمل کے درمیان میں ہی رک جانے سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد بھی جانور کے اعضا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔س بچھڑے کے مالکان کو امید تھی کہ یہ ایک دن بھی زندہ نہیں رہ پائے گا لیکن یہ ایک ہفتے سے بالکل ٹھیک ہے ، تاہم دو سر کے وزن کی وجہ سے یہ بچھڑا اچھی طرح سر نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی خود سے دودھ پی سکتا ہے۔ اسے فی الحال بوتلوں سے دودھ پلایا جا رہا ہے۔