نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نےحال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے. فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے اب ہراداکارہ اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہے، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ تاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نےاپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہےاور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آرہی ہیں.
پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے
، بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظرآئیں گی. سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا. جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا. واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی.