مولوی صاحب نے تعویذ میں کیا لکھا تھا


ایک خاتون ایک مولوی صاحب کے پاس گئی”مولوی صاحب، کوئی ایسا تعویذ لکھ دیں کہ میرے بچے رات کو بھوک سے رویا نہ کریں.”

مولوی صاحب نے تعویذ لکھ دیا.

اگلے ہی روز کسی نے پیسوں سے بھرا تھیلا گھر کے صحن میں پھینکا. شوہر نے ایک دُکان کرائے پر لے لی. کاروبار میں برکت ہوئی اور دُکانیں بڑھتی گئیں.پیسے کی ریل پیل ہو گئی. پرانے صندوق میں ایک دن عورت کی نظر تعویذ پر پڑی. “جانے مولوی صاحب نے ایسا کیا لکھا تھا؟”

تجسس میں اُس نے تعویذ کھول ڈالا.لکھا تھا کہ “جب پیسے کی ریل پیل ہو جائے تو سارا پیسہ تجوری میں چھپانے کی بجائے کُچھ ایسے گھر میں ڈال دینا جہاں رات کو بچوں کے رونے کی آواز آتی ہو”

..