بھیڑیا اورعورت


بنی اسرائیل کی ایک عورت اپنے بچے کو لے کر جنگل میں سے گزر رہی تھی کہ اچانک بھیڑیا آیا اور اس نے عورت پہ حملہ کیا جب بھیڑیئے نے حملہ کیا تو وہ کمزور دل عورت گھبرا گئ جس کی وجہ سے اسکا بیٹا اسکے ہاتھ سے نیچے گر گیا بھڑیئے نے بچے کو اٹھایا اور وہاں سے بھاگ گیا . جب ماں نے دیکھا کہ بھیڑیا میرے بیٹے کو منہ میں ڈالکر جارہا ہے تو ماں کی ممتا نے جوش مارا تو اسکے دل سے ایک آہ نکلیجیسے ہی اسکی آہ نکلی تو اس نے دیکھا کہ جوان مرد درخت کے پیچھے سے بھیڑیے کے سامنے آیا ، جب بھڑیئے نے سامنے اچانک ایک مرد کو دیکھا تو وہ گھبرا گیا اور بچے کو وہی چھوڑ کر بھاگ گیا نوجوان نے بچے کواٹھایا اور ماں کے حوالے کردیا اس ماں نے اس سے پوچھاتم کون ہو جس نے میرے بچے کی جان بچائی آدمی نے کہامیں اللہ پاک کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں

 

مجھے اللہ پاک نے آپکی مدد کرنے بھیجا ھے جب ایک بار آپ کھانا کھا رہی تھی عین اسی وقت ایک سائل نے آپکے دروازے پہ روٹی کا ٹکرا مانگا آپکے گھر میں اس وقت وہی روٹی موجود تھی جو آپ خود کھانے والی تھی آپ نے کہا اللہ کے نام پہ سوال کرنے والے کو خالی ہاتھ کیسے جانے دوں تم نے خود کو بھوکا رکھ کر اپنے لقمے اسکو دیئے آپ اللہ پاک نے بھیڑیے کے منہ کے لقمے نکال کر آپ کو دیئے کہ احسان کا بدلہ بس احسان ہے ــآج جب ہمارے معاشرے میں طرح طرح کے ڈرنکس بن رہے ہیں طرح طرح کے کھانے تو یہ ممکن ہے کہ کسی غریب کے گھر فاقے ہوں ـ

ہمارا ہمسایہ بھوکا ہو ــ آئیں اپنے منہ کے نوالے اگر پورے نہیں تو آدھے ان کے نام کردے کیا پتہ حالات کا بھیڑیا کل ہم کو اس عورت گھیر لے اور بچانے بھی کوئی نہ آے ــ کھانوں کی سلفیاں لیکر فیس بک ڈالنا کوئی نیکی نہیں