مردوں کوتسکین فراہم کرنے کے لیے عورت کی شکل کاروبوٹ تیار


ٹیکنالوجی کی ترقی نے یقینا انسانی زندگی کو پرآسائش بنا دیا ہے لیکن کچھ سائنسدان ٹیکنالوجی کو ایک شرمناک سمت میں ترقی دے کر انسانیت کو اخلاق باختہ بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ ایسے ہی ایک سائنسدان نے پہلی بار اپنی ایک شرمناک تخلیق فروخت کے لیے پیش کر دی ہے۔ یہ تخلیق ’جنسی روبوٹ‘ ہے

۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ سپین کے شہر بارسیلونا کے ماہرڈاکٹر سرگئی سینتوس نے ایجاد کیا ہے۔ روبوٹ کیا ہے، بنی بنائی حسینہ ہے جو مردوں کو جسمانی تسکین فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ کئی مختلف طریقوں سے جنسی عمل سرانجام دینے کے لیے اس روبوٹ میں 8موڈ شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سینتوس نے کئی ماہ پہلے یہ بولنے والا ’فی میل اینڈرائیڈ‘ روبوٹ تیار کیا تھا اور اب اس میں مزید کئی تبدیلیاں کرکے اسے پہلی بار فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 3300ڈالر(تقریباً3لاکھ47ہزار روپے) ہے۔ڈاکٹر سینتوس نے اس روبوٹ کی صنعتی پیمانے پر تیاری کے لیے چینی کی ایک جنسی گڑیائیں بنانے والی فیکٹری کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے جو ہفتے میں 50روبوٹ بنا کر دے گی اور یہ دنیا بھر میں فروخت کیے جائیں گے۔ڈاکٹر سینتوس کا کہنا ہے کہ ”یہ روبوٹ بالکل کسی خوبصورت عورت کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کے سر میں ایک کمپیوٹر نصب کیا گیا ہے جس میں لگا ایس ڈی کارڈ اس روبوٹ کے میموری برین(دماغ)کا کام دے گا۔اس کمپیوٹر کو روبوٹ کے پورے جسم سے منسلک کیا گیا ہے جس سے یہ انسانوں کے چھونے کا لمس بھی محسوس کر سکتا ہے۔اس کے جسم میں کئی پریشر پوائنٹس ہیں جو انسانی جسم کے ساتھ مَس ہونے پر ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جنسی عمل کے دوران یہ ’خاتون روبوٹ‘ بول کر مختلف ’عوامل‘ کے متعلق بتائے گی اور بالکل اصلی عورت جیسے روئیے کا مظاہرہ کرے گی۔“