ایک ماہ تک گھر میں چولہا نہ جلایا جاسکا تو رسول اللہﷺ نے یہ دعا اپنی لاڈلی کو سکھائی،فقرو فاقہ کا لاجواب حل


(-اگست-2017)تنگی رزق سے ہر کوئی عاجز ہوتا ہے .اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ اسکو کثیر رزق عطا ہوتو اسکو دعائے جبرائیل ؑ پڑھنی چاہئے .

یہ دعااللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے سکھائی تھی اور سب سے پہلے سرکار دوجہاں ﷺ نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو عطا کی تھی.حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں اس دعا کا ذکر موجود ہے.ایک روز آپؓ نے شدید فقر و فاقہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ایک ماہ ہو گیا  گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے بتا دوں. یہ دعا پڑھو. یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَااٰخِرَ الاٰخِرِینَ‘ ذَاالقُوَّةِ المَتِینِ‘ وَ یَارَاحِمَ المَسَاکِینَ‘ وَیَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ…سبحان اللہ کیسی مبارک دعا ہے. اگر کسی کوفقروفاقہ کا خوف ہو اور تنگی معاش ہو تو اس دعا کو کثرت توجہ و دھیان سے پڑھے .اللہ کریم اس کی مشکلات دور فرمائیں گے.

دلچسپ عنوان
  چند خشک کھجوریں