ویب سائٹ کے بعد فیس بک شہر بسانے کا اعلا ن ، 56 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی،شہر کہاں بنایاجائے گا اور اس کی کیا خصوصیات ہیں؟حیرت انگیزانکشافات


دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بالکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔فیس بک شہر کی تعمیر کیلئے کمپنی نے 2015 میں ہیڈ کوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔اس شہر میں گھر ٗدکان ٗہوٹلز ٗ گفٹ شاپ ٗپارک ٗسیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہرمیں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گاجہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آ ئے ۔فیس بک شہر کا پہلا حصہ 2021 تک مکمل ہوگا، جب کہ اس شہر کے تمام منصوبوں کے ہر حصے کی تکمیل ہر 2 سال کے اندر ہوگی۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق مینلو پارک کے عقب میں بنائے جانے والے اس شہر کی منظوری تاحال انتظامیہ سے نہیں لے گئی، لیکن ادارے کو امید ہے کہ آئندہ 2 برس میں اس کی منظوری بھی لی جائے گی۔