خوش قسمت بچے کن مہینوں میں پیدا ہوتے ہیں


ماہریں علم نجوم کے تجربات و مشاہدرت جو بچوں کی پیدائش کی سلسلہ میں منظر عام پر آئے ہیں ذیل میں درج کیے جاتے ہیں۔جاری ہے ۔


جنوری : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔جاری ہے ۔


فروری : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شیفتہ منصف مزاج اور ۔۔ تنہائی پسند ہوگا۔جاری ہے ۔


مارچ : جو بچہ اس ماہ میں جنم لے گا وہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔جاری ہے ۔


اپریل : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔جاری ہے ۔


مئی : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ ،راس العقیدہ دھن کا پکا طبیعت اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔جاری ہے ۔


جون: جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ چالاک متزلزل خیالات مگر سے دولت حاصل کرے گا پرلے درجے کا سازشی معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوگا۔جاری ہے ۔


جولائی : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ آرام طلب ،شوقین مزاج موسیقی کا شوقین محفل رقض و سرور کا دلدادہ فن لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔جاری ہے ۔


اگست : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ زاہد متقی پرہیزگار عالم مصنف مزاج صاحب الرے خلیق ایماندار مستقل مزاج دلیر صاف دل رحم اور دل تنہائی پسند ہوگا۔جاری ہے ۔


ستمبر: جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب و فراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ والا تندرست اور وہمی ہوگا۔جاری ہے ۔


نومبر : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ حق گو ، صاگ دل کامیاب تاجر اپنے رشتہ داروں متعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا شان و شوکت کا دلدادہ اور دوسروں ہر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔جاری ہے ۔
دسمبر : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ دھن پکا ضدی خوش رفتار خوش گفتار عوام کا چہتا خوش آمدی حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا