ماہرہ خان اور مہوش حیات نے اعزاز اپنے نام کر لیا


پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری اداکارہ ماہرہ خان اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ایشیاء کی پرکشش دس خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ۔بالی ووڈ کی پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ماہرہ خان تو مسلسل پانچویں دفعہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔  


دوسری جانب 2019 میں ایشیاءکی سب سےپُرکشش خاتون کا اعزاز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔اسی طر ح پُر ر کشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں۔2019 کی سب سے پرکشش ایشین خواتین کی فہرست کو آن لائن ووٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔


ماہرہ خان اس فہرست میں چوتھے نمبرپر ہیں جبکہ مہوش حیات اس میں نوے نمبر پر ہیں ۔ انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اس لسٹ میں ہیں ۔ لیکن وہ اس مرتبہ دسویں نمبر پر آئی ہیں ۔