دا لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلر جاری


بلال لاشاری کی فلم لیجنڈ آف مولاجٹ جو کافی عرصے سے زیر تکمیل تھی بالآخر اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اس فلم کے بارے میں سب سے پہلا پوسٹر فیس بک پیج پر 27 فروری 2015 کو لگایا گیا تھا اور امید کی جارہی ہے کہ یہ ایکشن ڈرامہ فلم 2019 کو عیدالفطر کے موقع پر پیش کی جائے گی اور کہا جارہا ہے کہ یہ پہلی فلم ہوگی جس کو انڈیا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بیک وقت پیش کیا جائے گا اس فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر بلال لاشاری ہے جنہوں نے اپنی پہلی فلم وار کے نام سے 2013 میں پیش کی تھی جس نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیے تھے اور پاکستان میں کامیاب فلم قرار دی گئی تھی پروڈکشن ٹیم میں بلال لاشاری کے ساتھ ساتھ امارا حکمت اور اسد جمیل بھی شامل ہیں یہ فلم انسائیکلومیڈیا پی آر کے تحت بنائی گئی ہے اس فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے لیڈنگ رول ادا کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ماہرہ خان اور حمیمہ ملک نے بھی کام کیا ہے جبکہ دوسرے اداکاروں میں گوہر رشید فارس شفیع شفقت چیمہ نیر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہے جبکہ علی عظمت بطور مہمان اس فلم میں نظر آئے ہیں یاد رہے فواد اور ماہرہ خان بہت عرصے بعد دوبارہ کسی پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں ان کا پہلا ڈرامہ ہمسفر تھا جس میں انہوں نے بے تحاشہ نام کمایا اور ان کو سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا جوڑا کر دیا گیا تھا یہ اس فلم میں اکٹھے کام کر رہے ہیں پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی ان دونوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے فواد خان نے بالی وڈ کی فلم خوبصورت کپور اینڈ سنز میں کام کیا ہے

جب کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی فلم ریس میں کام کیا یاد رہے فواد خان کی یہ دوسری فلم ہے اس سے پہلے انہوں نے شعیب منصور کی فلم خدا کے لئے کام کیا تھا جب کہ ماہرہ خان نے اس سے پہلے بھی پانچ فلمیں کی ہے جو کہ بول بن روئے ہو من جہاں سات دن محبت ان ہے یاد رہے اس فلم کی تعریف بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر انوراگ کاشی آپ نے بھی کی ہے اور اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہاں ہے مولاجٹ واپس آچکا ہے اور یہ وقت فواد خان کا ہے یاد رہے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم پاکستان کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ہے اور ایسا نظر آ رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر سب سے زیادہ کامیاب رہے گی یاد رہے یہ پنجابی فلم مولاجٹ کی نقل ہرگز نہیں ہے اور نہ ہی یہ اس کا ریمیک ہے بلکہ یہ فلم ایک نیا سکرین پلے اور کہانی کے ساتھ بنائی گئی ہے لیکن اس میں دو کرداروں کو رکھا گیا ہے جو کہ مولا جٹ اور نت بجٹ کے نام سے ہے

https://www.youtube.com/watch?v=lhBFxejaZoE