جو کام امریش پوری نہ کر سکا اس کے پوتے نے کر دکھایا


بالی ووڈ میں ایسے بہت سے اداکار ہے جن کے بیٹے بیٹیاں یہاں  تک کے تیسری نسل پوتے پوتیاں بھی انڈسٹری میں آچکے ہیں اور مختلف کرداروں میں خودکو ڈھالنے میں مصروف ہے ۔ بالی ووڈ کے انجہانی امریش پوری جو کہ سب سے بڑے ولن سمجھے جاتے تھے ان کے پوتے نے بھی بالی ووڈ میں ہیرو کی حیثیت سے کام کی ابتدا کر لی ہے ۔ ان کی یہ فلم 2014 میں سامنے آنے والی فلم گان گرل کی ہندی ریمیک ہے ، جس میں امریش پوری کے پوتے وردھن پوری ایک ہیرو کی شکل میں نظر آئے گے ۔ اس فلم کا نام کیا ہے اس کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔ اور نہ ہی یہ تفصیل سامنے آئی ہےکہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے افراد کون کون ہے ۔ وردھن پوری نے اس سے پہلے اسسٹنٹ ڈارئیکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ ان کے دادا  نے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔