لوگ صرف میرے چہرے پر توجہ دیتے ہیں پر۔۔۔ مومنہ مستحسن


ملتان (شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی آواز پر نہیں بلکہ خوبصورت چہرے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں’’آفرین آفرین‘‘گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کنونگوکے ساتھ گانا ’’آیاناتو‘‘ریلیز ہوا ہے۔ تاہم گانے کو پاکستانی اوربھارتی شائقین کی جانب سے ملاجلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

گانے کی ریلیز کے حوالے سے مومنہ مستحسن نیبھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے زیادہ ان کے خوبصورت چہرے کی طرف زیادہ توجہ دی گئی۔مومنہ نے کہا میں نے محسوس کیا کہ ہر کوئی میری آواز سے زیادہ میری خوبصورتی پر تبصرے کررہاہے لوگوں کا سارادھیان اور ساری توجہ اسی بات پر ہوتی ہے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔