پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی وجہ سے بھارت کو الوداع کہہ دیا


شاید ہی کوئی اس مشہور و معروف نام کے متعلق نہ جانتا ہو بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جان بالی وڈ کی مشہور ترین فلم “بھارت” چھوڑ جانے کے بارے میں سلمان خان نے خاموشی توڑ دی بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے مشہور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھارت فم چھوڑ کر جانے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا کو اس فلم “بھارت” میں شامل کرنے سے پہلے اگر ہمیں پتا چلتا کہ انہوں نے کوئی اور فلم بھی سائن کی ہوئی ہے تو ہم تو ویسے بھی انہیں نہیں روکتے لیکن یہ سب فلم کی شوٹنگ شروع کرنے سے صرف 10 دن پہلا پتا چلا کہ انہوں نے کوئی اور ہالی ووڈ بریڈ پٹ نامی اداکار کے ساتھ فلم بھی سائن کی ہوئی ہے۔

Bradd Pitt (Photo by Rich Fury/Getty Images)

 اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ہمیں آخری پل میں پتا چلا کہ پریانکا فلم چھوڑنا چاہتی ہیں جس پر ہم نے انہیں کہا اگر آپ فلم کی شوٹنگ جاری نہیں رکھنا چاہتی ہیں تو مت رکھیں لیکن اس وقت ہمیں کچھ وجوہات بتائیں اس بات کے متعلق مزید تفصیل سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اب وہ وجہ چاہے شادی کی ہو ، چاہے میرے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ یا صرف ہالی وڈ فلمیں شوٹ کرنا چاہتی ہوں وہ ان کی مرضی ہے لیکن ہمیں اور پوری بالی وڈ انڈسٹری کو پریانکا کے کام پر خوشی اور فخر ہے