کی کی چیلنج پر پاکستانی اداکارہ متھیرا کا رقص مقبول


متھیرا کو اگر پاکستانی سنی لیون کہا جائے تو غلط نہ ہوگا. یہ اپنے متنازعہ کپڑوں اور بیانات کے باعث ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہیں. انکے غیر اخلاقی فوٹوشوٹ، متنازعہ کپڑوں میں تصاویر، اور کچھ خاص ویڈیوز انٹرنیٹ پر بےحد مقبول ہیں. کچھ عرصہ پہلے وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث خبروں کی زینت بنیں لیکن اب ایک بار پھر متھیرا کی کی چیلنج کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہی ہیں.

ویسے تو کی کی چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کے اداکاروں نے پورا کیا ہے لیکن جب متھیرا نے لندن کی سڑکوں پر لیمبرگنی سے اتر کر یہ چیلنج پورا کیا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔

https://youtu.be/SaiLkHYADsg?t=3s

واضح رہے کہ کی کی چیلنج کینیڈین گلوکار ڈریک کے گانے ’ کی کی ، ڈو یو لو می؟‘ سے شروع ہوا، اس چیلنج میں لوگ چلتی گاڑی سے اتر کر اسی گانے پر ڈانس کرتے ہیں۔ یہ چیلنج پورا کرنے کے دوران دنیا بھر میں کئی لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن متھیرا نے یہ چیلنج بھی پورا کیا اور بہت سے لوگوں کو گھائل بھی کرگئیں۔

متھیرا کی اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں ۔ بہت سے لوگ متھیرا کے دیوانے نظر آئے تو کئی سوشل میڈیا صارفین کو مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک لیمبر گنی متھیرا سے زیادہ خوبصورت نظر آئی ۔ گاڑی کے مالک نوجوان قاسم نے اداکارہ متھیرا کو پاگل قرار دیا جس پر متھیرا نے ان سے اتفاق کیا۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ جب وہ یہ چیلنج دبئی کی سڑک پر کر رہی تھیں تو اس پاس موجود لوگ انھیں حیرانگی سے دیکھ رہے تھے اور کچھ تو انہیں پاگل بھی سمجھ رہے تھے.