سعدیہ امام بیٹی کو دیکھ کر زارو قطار رو پڑی


۔ اپنی بیٹی کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کے بعد سعدیہ امام زارو قطار دیکھ کر رو پڑی ۔ جب کہ بیٹی حیرانگی سے دیکھتی رہ گئی ۔ ندا یاسر کے مارننگ شو میں جب سعدیہ امام نے شرکت کی تو ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی ۔ جو کہ اپنی ماں کی طرح خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ۔ اس شو میں میک اپ کرتے ہوئے ان کی بیٹی کو دلہن بنایا گیا جو کہ بے حد حسین بھی لگ رہی تھی جب سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کو ایسے روپ میں دیکھا تو بے اختیار رونے لگ گئی ۔

جب کہ ندا یاسر کی آنکھوں میں بھی آنسو دکھائی دئے اس کی وجہ شاید مستقبل میں بیٹی کی جدائی ہے ۔ جب ہر ماں اپنی لاڈوں کی پلی کو ایک اجنبی گھر میں اپنے ہاتھوں سے رخصت کرتی ہے تو آبدیدہ ہو جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے ان کو بھی رونا آگیا