عاشہ ٹاکیہ کی جان کو خطرہ شوہر نے مودی سے مدد طلب کر لی


عاشہ ٹاکیہ بالی ووڈ میں ناٹی گرل کے نام سے جانی جاتی ہے جنہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن کچھ عرصہ سے فلموں سے غائب رہی اس دوران انہوں نے اپنے چہرے میں کئی تبدیلیاں کیں اور کئی سرجریکل مراحل سے خود کو گزارہ جس کی وجہ سے ان کے مداح اب ان کو پہنچان نہیں سکتے۔ حال ہی میں ان کے شوہر نے ٹوئیٹر پر مودی سے مدد طلب کی اور کہا کہ ان کی بیوی اور بہنوں کو حراساں کیا جارہا ہے اور ان کی بیوی عاشہ ٹاکیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے ۔

جب کے ان کے بینک اکاونٹ بھی منجمد کر دئے گئے ہیں جس کی کوئی وجہ بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ممبئی پولیس ان کی کوئی مدد کر رہی ہے ۔ اس لئے وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو تحفظ فراہم کر دیا جائے ۔ اور انہیں سیکیورٹی دی جائے اور جو لوگ ان کو دھمکیاں دیں رہے ہیں انہیں فورا گرفتار کیا جائے ۔ یاد رہے عاشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں واپسی کی ہے اور گانے پر کام بھی کیا ہے جس سے انہیں امید ہے کہ ان کو فلمیں پھر سے مل جائیے گی ۔