کیا آپ بھارت کی ان معروف اداکارﺅں کے اصلی نام جانتے ہیں ؟ اصل نام جان کر آپ کی حیرت کی انتہا ہی نہ رہے گی کیونکہ ۔۔۔


بالی ووڈ میں اداکارﺅں کے علاوہ کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے اپنے نام تبدیل کر لیے تھے اور وہ آج انہیں مداح ان کے نئے نام سے جانتے ہیں جبکہ ان کے اصلی نام بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سری دیوی 13اگست 1963کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بالی ووڈ کی پہلی سپر سٹار ہیروئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کیونکہ ان کا اصلی نام شری اما ینگر ایاپن(Shree Amma Yanger Ayyapan) ہے ۔فلموں کی دنیا میں مداحوں کا دل جیت لینے والی انتہائی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن ان کا اصلی نام سب نہیں جانتے ہیں ،ان کا اصلی نام ’کترینہ ٹورکوٹ ‘ہے ۔بالغوں کی فلمیں ترک کر کے بالی ووڈ میں انٹری کرنے اور دھوم مچانے والی اداکارہ سنی لیون کا اصلی نا م ’کرنجیت کور ووہرہ ہے ‘۔
بھارتی اداکارہ تبو نومبر 1971میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے فلموں کی دنیا میں خوب نام کمایا تاہم ان کا اصلی نام ’تبسم ہاشمی ‘ ہے ۔پریتی زینٹا کا اصلی نام ’پریتم سنگھ زینٹا ‘ہے ۔آئٹم سانگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملکہ شیراوت کا اصلی نام ’ریما لامبا ‘ہے