بحرین کے شہزادے کے ساتھ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی دنگ رہ گئے


پاکستانی اداکارہ نیلم منیر ان دنوں بحرین میں ہیں جہاں انہوں نے ہفتہ کے روز بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر بحرین کے شہزادے خالد بن حماد الخلیفہ، بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی شریک تھے، نیلم منیر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر خان ایک ہفتہ قبل اپنی والدہ کے ہمراہ بحرین گئی تھیں جہاں انہوں نے بحرین کرکٹ فیسٹویل میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں وہ شیخ خالد بن حماد الخلیفہ کے ہمراہ نظر آئیں ۔نیلم منیر اپنے مداحوں کو اپنے پورے سفر سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ رکھ رہی ہیں۔

اپنی روانگی سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹ فیسٹیول کے بارے میں بتایا اور لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی ۔