کرینہ کپور نے جسم کے ایسے حصے کی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا


بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو سوشل میڈیا پر اس وقت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیاہ لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر آئی ۔ اس تصویر میں کرینہ کپور کی ٹانگیں نظر آ رہی تھیں جو سوشل میڈیا ٹرولز کو کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور انہوں نے تنقید کرنا شروع کردی۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جب کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر دونوں بہنوں کی ایک تصویر لگائی اور لکھا کہ ” جب آپ درحقیقت جڑواں ہوں لیکن آپ کو اس بارے میں پتہ نہ ہو“۔ اس تصویر میں دونوں سے سیاہ لباس زیب تن کر رکھے ہیں اوردونوں ہی انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا ٹرولز نے اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی دونوں بہنوں کا موازنہ کرنا شروع کردیا، اور بعض لوگوں نے کرینہ کپور کی موٹی ٹانگوں کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور رواں سال ایکتا کپور کی فلم ” ویرے دی ویڈنگ“ میں کام کر رہی ہیں ، یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہونی تھی لیکن کرینہ کے بچے کی پیدائش کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔ کرینہ کپور کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے بعد فلم کی دوبارہ شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔