بالی وڈ کی معروف اداکارہ شکیلہ انتقال کر گئیں


بھارتی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ شکیلہ ا انتقال کر گئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ شکیلہ یکم جنوری 1935 ء میں پیدا ہوئیں اور بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،ان کی عمر 82 برس تھی۔
ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز( جمعرات) ممبئی میں ماہم قبرستان میں ادا کی گئیں۔انہوں نے ’’آر پار ‘‘ ،’’ سی آئی ڈی‘‘ ، ’’ چائنا ٹائون‘‘، ’’ارمان ‘‘ ، ’’ راج محل ‘‘ ، ’’علی بابا اور چالیس چور ‘‘ ، ’’روپ کماری ‘‘، ’’داستان ‘‘ اور دیگر متعدد فلموں میں کام کیا،انہوں نے اپنی آخری فلم 1963 ء میں کی۔