کروڑوں دلوں کی دھڑکن ۔۔ انتہائی معروف پاکستانی اداکارانتقال کر گئے


معروف ٹی وی اداکار افتخار قیصر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخار قیصر شوگر دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور2 ہفتے سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ افتخار قیصر نے اردو پشتواورہندکو ڈراموں میں مختلف کردار ادا کئے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، انہوں نے کامیڈی ڈراموں میں بھی خوب نام کمایا۔ان کی وفات پر ملک کے نامور اداکاروں ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، سمیت ملک کے بڑے فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے