رشی کپور نے سوشل میڈیا پر انتہائی شرمناک تصویر لگادی، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا کیونکہ تصویر میں۔۔۔


بالی ووڈ کے سینئر اداکار ان دنوں اداکاری کم اور تنازعات زیادہ تخلیق کرتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ کچھ عرصے میں ان کے خلاف بھارت میں تحریک بھی شروع کردی جائے جس میں مطالبہ کیا جائے کہ انہیں ٹوئٹر سے دور کیا جائے کیونکہ ٹوئٹر پر جتنے تنازعات کا شکار رشی کپور ہوئے ہیں اتنا کوئی اور نہیں ہوا. آج (اتوار کو) بھی رشی کپور اپنی اوچھی حرکت کے باعث اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کرا بیٹھے ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز رشی کپور نے اپنے ٹوئٹراکاو¿نٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چھوٹے بچے کو خاتون کے ساتھ انتہائی بیہودہ مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اداکار نے اس مذاق کو بچے کی ذہانت سے تشبیہ دی ہے. رشی کپور کی جانب سے مذاق کے طورپر شیئر کی گئی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پرایک بار پھرہلچل مچادی ہے . اس سے قبل رشی کپور نے ایک بچے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر بچے کے جسم کے پرائیویٹ حصے میں ہیڈ فون لگا ہوا ہے.

بھارتی این جی او”جے ہو فاؤنڈیشن“ کے چیئرمین افروز ملک کی جانب سے چھوٹے بچے کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو اور تصویر شیئر کرنے کے خلاف فوراً مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ان کے نوٹس دلانے پر ممبئی کے علاقے باندرا کرلا کمپلیکس کے سائبر پولیس اسٹیشن میں چھوٹے بچے کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے.
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رشی کپور کے ٹوئٹر پر 2.6 ملین (تقریباً 20 لاکھ) سے زائد فالوورز ہیں، اس کا مطلب ہے یہ تصویر اور ویڈیو 2.6 ملین سے زائد لوگوں کے پاس چلی گئی جسے نہ صرف لوگوں نے دیکھا ہوگا بلکہ اس پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہوگا اور کسی چھوٹے بچے کی قابل اعتراض ویڈیو کا تمام لوگوں کے پاس گھومنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے.

این جی او کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دینے والے وکیل عدیل خطری (جو کہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں)کا کہنا ہے کہ اداکار رشی کپور نے ایک کم عمر بچے کی برہنہ تصویر شیئر کرکے سائبر کرائم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، تصویر میں ایک بچے کے پرائیویٹ حصوں میں ہیڈ فون پھنسا ہوا دکھانا کہاں کی شائستگی ہے؟.

..