ہالی وڈ اداکار ہارو ناکاجیما اس دنیا سے چل بس


لندن (آن لائن)ہالی وڈ اداکار ہارو ناکاجیما اس دنیا سے چل بسے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق توہو فلم کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہالی وڈ کردار گاڈزیلا سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ہارو ناکاجیما نمونیہ کے باعث اس دنیا سے چل بسے،
ان کی عمر 88 برس تھی ،انہوں نے سمورائی اور جنگ پر مبنی فلموں سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا ۔انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا، انہوں نے 20 سالوں تک گاڈزیلا کا کردار ادا کیا ،انہوں نے 1954 سے 1972 تک گاڈزیلا کی فلموں میں کام کیا۔