امریتا نے سارہ کے دوستوں سے ملنے پرپابندی عائد کردی


ماضی کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے دوستوں سے ملنے پر پابندی عائد کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریتا سنگھ ،سارہ کی فلموں میں آمد سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے دوستوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور انہوں نے سارہ کو گھر سے شوٹنگ اور شوٹنگ سے گھر جانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔امریتا نے سارہ پر پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی بلا وجہ خبروں کی زد میں آئے اس سے اسکے کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا سٹارز ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خاص کر نوجوان اداکار اگر کسی کے ساتھ ہنس کر بات بھی کرلے تو میڈیا رائی کا پہاڑ بنادیتا ہے ، دوسری جانب سارہ اپنی والدہ کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندیوں سے پریشان ہیں۔

You cannot copy content of this page