اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق کرنے پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


اسٹیج ادارکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے اداکارہ کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں بھی نشے میں دھت ہونے کا رپورٹ آگئی ، اداکارہ کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے معصوم شاہ روڈ پر اداکارہ ایمان شاہ کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص نوید موقع پرجاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ اداکارہ کے نسے میں دھت ہونے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہ ہونے کی اطلا ت ہیں ۔

پولیس نے اداکارہ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی بر آمد کر لیں جبکہ دوسری طرف پولیس نے اداکارہ ایمان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف دفعات بھی شامل کر لی گئیں جبکہ اداکارہ کا نشتر ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا جس کی رپورٹس بھی مثبت آگئی ہیں ۔ مقامی عدالت نے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔