بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا


بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا
اُردو آفیشل۔ بالی ووڈاداکار ٹائیگر شروف نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ مثبت انسان ہیں اور اپنے کرداروں میں اسی مثبت سوچ کو لیکر چلنا چاہتے ہیں ۔ فلم دیکھنے والی نوجوان نسل اداکاروں کو اپنا رول ماڈل مانتی ہے اور ان کے انداز کو اپناتی ہے، اس لیے فلمی ستاروں کو نوجوانوں، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اچھا رویہ روا رکھنا چائیے تاکہ ان کے مداح بھی اپنی زندگی میں مثبت رویوں کو اپنا کر معاشرے تبدیلی لا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وہ ہرتیک روشن کو اپنا رول ماڈل مانتے اور ان کے انداز کو پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹائیگر شروف سے قبل سلمان خان، اکشے کمار اور ہریتک روشن بھی فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔