اوکاڑہ: بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی حوالات میں خودکشی


اوکاڑہ (اردو آفیشل) بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم نے تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خودکشی کرلی۔ تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خودکشی کے واقع پر ڈی پی او کا نوٹس۔ محرر اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار معطل۔ ترجمان پولیس کے مطابق محمد انور نے گزشتہ رات تھانہ میں خود کشی کر لی۔ لاپروائی پر ڈی پی او نے ڈیوٹی محرر عاشق حسین اور پہرہ پر مامور محمد عثمان کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد انور اپنی حقیقی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم محمد انور نے گزشتہ رات اپنے اوزار بندکا پھندا بنا کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او نے نائٹ محرر عاشق حسین اور پہرہ پر مامور کانسٹیبل محمدعثمان کو معطل کر دیا۔ واقعہ کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ نورکے سپر د کر دی۔ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ قانون کے نظر میں سب برابر ہیں‘ اگر اہلکاروںکی کوئی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔