اداکارہ ثناء نے آئٹم سونگ کے لیے 25لاکھ کی آفرٹھکرا دی،اداکارہ کی بات پر پروڈیوسر منہ دیکھتا رہ گیا


اداکارہ ثناء نے آئٹم سونگ کے لیے 25لاکھ کی آفرٹھکرا دی،اداکارہ کی بات پر پروڈیوسر منہ دیکھتا رہ گیا
اُردو آفیشل۔ اداکارہ ثناء نے فلم میں آئٹم سونگ کے لئے 25لاکھ روپے کی آفر ٹھکرا دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک فلم پروڈیوسر نے فلمسٹار ثناء کو اپنی نئی فلم میں آئٹم سونگ کرنے کے لئے 25لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی مگر ثناء نے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ میں خود پر آئٹم گرل کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی ۔ انہوں نے فلم پروڈیوسر کو مشورہ دیا کہ آئٹم سونگ کی بجائے اگر وہ فلم کے مضبوط اور جاندار سکرپٹ منتخب کرنے کے ساتھ اچھے ہدایتکار اور بہترین ٹیم کے ساتھ فلم بنائیں تو زیادہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئٹم سونگ سے فلمیں کامیاب ہونے لگیں تو پھر ہر پاکستانی فلم میں آئٹم سونگ لازم ہوجائے گا ۔