تین خوبصورت پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان،مایا علی،ماورا حسین ٹی وی پہ ایک ساتھ جلوہ گر


تین خوبصورت پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان،مایا علی،ماورا حسین ٹی وی پہ ایک ساتھ جلوہ گر
اُردو آفیشل۔ پاکستانی کی تین خوبصورت اداکارائیں ماہرہ خان، مایا علی اور ماورا حسین ایک ساتھ کیا کررہی ہیں؟یہ تینوں اداکارائیں حال ہی میں ایک صابن کے اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آئینگی۔اس اشتہار میں یہ تینوں اداکارائیں بتاتی نظر آئیں کہ انہیں ایک دوسرے سے منفرد کرنے والی چیز ان کے کپڑے یا زیور نہیں بلکہ ان کی شخصیت ہے۔

یہ تینوں اداکارائیں اشتہار میں نہایت خوبصورت رنگوں کے ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں، ماہرہ خان کو اس اشتہار میں سرخ رنگ کے ملبوسات میں پیش کیا گیا، مایا علی سفید جبکہ ماورا حسین گلابی رنگ میں نظر آئیں۔اس اشتہار میں پاکستانی اداکار شہریار منور بھی ایک سین کے لیے موجود ہیں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اس صابن کے اشتہارات میں اس سے قبل بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ ماورا حسین اور مایا علی نے اس میں پہلی بار کام کیا۔یہ تینوں اداکارائیں اس وقت اپنے اپنے کیریئر میں کافی مصروف ہیں اور تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔