کراچی (اردو آفیشل 24جولائی 2017) کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی. تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن کی دادی اچانک انتقال کر گئیں ،
انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے . مومنہ مستحسن نے مرحومہ کی ایک تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” میری دادی اب اس دنیا میں نہیں رہیں . انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’‘ وہ بہت بااخلاق اور شاندار خاتون تھیں جن کی خوبیاں بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں “.مومنہ مستحسن کے مداح ان کی دادی کی وفات پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں .