کرینہ کپور سے تشبیہ کی خبروں سے واقف ہوں،چاہتی ہو میرا کام کرینہ کپور سے بڑھ کر ہو،سجل علی


کرینہ کپور سے تشبیہ کی خبروں سے واقف ہوں،چاہتی ہو میرا کام کرینہ کپور سے بڑھ کر ہو،سجل علی
اُردو آفیشل۔ لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے کرینہ کپور سے تشبیہہ دے رہے ہیں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے مگر میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔ تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ شان فلم انڈسٹری کیلئے بہت اچھا کام کررہے ہیں اور ان کی حالیہ میں ریلیز ہونیوالی فلموں ’’وار‘‘ اور ’’یلغار‘‘ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں لوگ مجھے کرینہ کپور سے تشبیہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے آنیوالی خبروں سے بھی واقف ہوں تاہم مجھے اپنے کام پر توجہ دینی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرا کام کرینہ کپور سے بھی بڑھ کر ہو اور شوبز کی دنیا میں کامیابیاں حاصل کروں۔