مس ورلڈ آسٹریلیا کا تاج بوسنیا کی پناہ گزیں ایک مسلم لڑکی کے سرپر سجایا گیا


مس ورلڈ آسٹریلیا کا تاج بوسنیا کی پناہ گزیں ایک مسلم لڑکی کے سرپر سجایا گیا
اُردو آفیشل۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دنیا کو اپنی معصومیت اور حسن سے اسیر بنانے والی 25 سالہ مسلمان لڑکی اسما وولوڈر بوسنیا کے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں رہ چکی ہیں۔

ملکہ حسن کا تاج پہننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اسما کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو مسلمانوں کے بارے میں خیالات کو بدلنے کے لیے استعمال کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام وہ ہے جو قران پاک میں تحریر ہے، اسلام کو کچھ لوگوں کے عمل سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ان لوگوں کا انفرادی فعل ہے۔

اسما وولوڈر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق پھیلائی گئی بہت سی باتیں بے بنیاد ہیں۔