اداکارہ عروہ حسین نے اپنی سالگرہ پر ایسا لباس پہن کر تصویر جاری کردی کہ


لاہور(اردو آفیشل) اداکارہ عروہ حسین سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور روزانہ کئی کئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی سالگرہ تھی جس پر انہوں نے کیک کاٹا اور اس لمحے کی بھی تصویر بنا کرٹوئٹر پر پوسٹ کر دی لیکن اس تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ عروہ حسین نے اس تصویر میں مغربی طرز کا چست لباس پہن رکھا تھا جس میں ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک برہنہ تھیں۔


ایک صارف نے اس کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ”یہ دنیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ہم کیوں مغربی ثقافت کے گرویدہ ہو چکے ہیں۔ افسوس کہ ہم سبھی یہ کام کر رہے ہیں۔“ایک صارف نے عروہ سے سوال کر ڈالا کہ ”تم مسلمان ہو؟“ اسے جواب دیتے ہوئے ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ ”بالکل ڈیئر!یہ مسلمان ہے۔“ ایک اور صارف آیا اور کہا”کیا مسلمان لڑکیاں ایسا لباس پہنتی ہیں۔“ ایک اور نے اس پرحتمی فیصلہ صادر فرماتے ہوئے کہا ”ایسے لوگ مسلمان نہیں ہو سکتے۔“اور اسی پہلے والی خاتون صارف نے اس پر مہرتصدیق ثبت فرماتے ہوئے لکھا کہ ”یقینا نہیں ہو سکتے بھائی۔“واضح رہے کہ اسی مہرتصدیق ثبت کرنے والی لڑکی نے پہلے کمنٹ میں ایک نامحرم کو ’ڈیئر‘ لکھا۔