ثانیہ کی اخلاق سے گری ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر دیدی


اسلام آباد (اردو آفیشل) بھارتی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رام گوپال ورما اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک انتہائی بیہودہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور بھارت میں غصے کی شدید لہر پائی جاتی ہے۔ رام گوپال ورما نے حال ہی میں یہ کہتے ہوئے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا تھا کہ وہ اب انسٹاگرام پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر کے ذریعے تعامل کرنا چاہتے ہیں۔ لوگ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ اچھے کی توقع کر رہے تھے لیکن وہاں پر بھی وہ ویسے ہی پائے گئے۔ انہوں نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک انتہائی بیہودہ تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹینس کھیل رہی ہیں اور اس دوران ان کا ٹانگوں والا حصہ اور زیر جامہ نظر آ رہا ہے۔ رام گوپال ورما اس تصویر کے ذریعے اپنی مختصر دورانئے کی فلم ”میری بیٹی سنی لیون بننا چاہتی ہے(ایم بی ایس ایل بی سی آئی) “ سے متعلق بات کرنا چاہتے تھے۔ یہ تصویر اس قدر بیہودہ ہے کہ اصلی حالت میں اس خبر میں لگانا بھی مناسب نہیں سمجھا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کیساتھ ساتھ بھارتیوں کی جانب سے بھی انہیں لعن طعن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے تصویر کیساتھ پیغام لکھا ” ایک لڑکی نے کسی کو بتایا کہ ’ایم بی ایس ایل بی آئی‘ نے اسے ثانیہ مرزا کی یاد دلا دی۔

اگرچہ وہ ٹینس میں بہت اچھی تھی، لیکن اس کے والد نے خاص عمر سے پہلے ٹینس کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کیلئے اسے سکرٹ پہننا پڑے گا۔۔۔ یہ فلم اسی طرح کی سوچ کو بے نقاب کرنے کیلئے ہے جو لڑکی کی جنسیت کو اسی کے خلاف استعمال کرتی ہے۔“ رام گوپال ورما کی جانب سے ثانیہ مرزا کی انتہائی شرمناک تصویر شیئر کئے جانے کے بعد انہیں صارفین کے غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس معاملے پر پاکستانیوں کیساتھ ساتھ بھارتی بھی ان کے خلاف بول رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے رام گوپال ورما کو انتہائی غلیظ اور واہیات انسان قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایک بیمار ذہنیت والا شخص ہے جو ہمیشہ گندی اور واہیات چیزیں شیئر کرتا ہے۔