انا للہ وانا الیہ راجعون ،نامور گلوکار انتقال کرگئے


لاہور(اردو آفیشل 13-جولائی-2017)معروف فوک گلوکارمنظوراحمدبیٹوگزشتہ روز ہارٹ اٹیک ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے،وہ پنجابی کے معروف شاعر استاد مظہرجمیل ان پڑھ کے کزن اور گلوکار اقبال بیگ پوری کے دوست تھے

،ان کی اچانک وفات پر معروف شاعرخادم وسائی پوری،استادمظہرجمیل ان پڑھ،ایم  اے تبسم،ساجدبھٹی جبکہ گلوکاراقبال بیگ پوری ،ویڈیوڈائریکٹرمنظورسولجرودیگر نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ،اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ منظوراحمدبیٹوکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے