پاکستانی ادکار عدنان صدیقی نے سری دیوی کے ساتھ ایسا کیا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئیں !!


ممبئی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی یاد میں رو پڑیںاور ساتھی اداکاروں کے نام خوبصورت پیغام دے ڈالا ۔سری دیوی نے گزشتہ روز ریلیز کی گئی فلم ’مام ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے عدنان صدیقی اور سجل علی کے نام سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دیا ۔

وڈیو پیغا م میں سری دیوی نے نہ صرف پاکستانی اداکاروں کے کام کو سراہا بلکہ اْنہیں یاد کرتے ہوئے روبھی پڑیں۔فلم ’مام ‘میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اوراداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے ،فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کردیاگیاہے جو شانداربزنس کر رہی ہے ۔ فلم ’’مام‘‘ میں پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور سجل علی بھارت سمیت پاکستانی شائقین پر بھی اپنی اداکاری کی دھاک جمانے میں کامایب ہوگئے فلم میں دونوں کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔بھارتی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی،نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سجل علی اور عدنان صدیقی کی فلم ’’مام‘‘ گزشتہ روز بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلزی کردی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو پاکستان کے تقریباً تمام بڑے شہروں کے سنیما گھروں میں 105 اسکرینز پر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ، شائقین کی جانب سے سجل علی اور عدنان صدیقی کی پرفارمنس کو بیحد سراہا جارہا ہے۔فلم کی کہانی نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اپنی بیٹی پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کیلئے ایک ماں کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے، فلم میں سری دیوی محبت کرنے والی ماں اور سجل علی ان کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں ، سجل نے فلم میں مظلوم لڑکی کا کردار اتنی خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ عدنان صدیقی سری دیوی کے شوہر کے روپ میں جاندار اداکاری کرتے نظر آئے ، ان کے علاوہ فلم میں نوازالدین صدیقی فلم کی ریلیز سے قبل ہی اپنے منفرد روپ کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ اکشے کھنا بھی طویل عرصے بعد پولیس انسپیکٹر کے جاندار کردار میں نظر آئے،گو فلم کی کہانی ظلم اور بدلے جیسے پرانے موضوع کے گرد گھومتی ہے لیکن سری دیوی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی مضبوط اور شاندار اداکاری نے لوگوں کواپنا گرویدہ کرلیا۔بھارتی میڈیا میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کی بے حد تعریف کی جارہی ہے ، جبکہ ان کے اسٹائل کو لاجواب قراردیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے پورے بھارت کو دیوانہ بنادیا ہے-