پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے والے رشی کپور کی بیٹے رنبیر نے اصلیت بتا دی

والد رشی کپور رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہتے، رنبیر کپور۔ فوٹو: فائل

ممبئی: سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے والے رشی کپور کو پاکستانیوں نے تو آئینہ دکھایا ہی لیکن ان کے بیٹے رنبیر کپور نے بھی والد کی اصلیت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ رات کے اوقات میں اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہوتے۔
رشی کپور نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پاکستانیوں کی تضحیک کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’’ یہ سب تم سب کو پتہ چلے گا 18 کو۔ انہوں نے انگریزی میں لکھتے ہوئے کہا کہ ’’جو ہنس رہے ہیں وہ آخر تک ہنستے ہی رہیں گے، معذرت انگریزی میں لکھا ہے، تم (پاکستانی بے وقوف) کیا سمجھو گے۔‘‘

رشی کپور کے اس تضحیک آمیز ٹویٹ پر پاکستانیوں نے بھی انہیں بھرپور جواب دیا کہ اور ایک صارف نے کہا کہ سر آپ جب منہ کھولتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کے منہ سے جُلاب نکل رہے ہیں۔


رشی کپور کے جواب میں ان کے بیٹے رنبیر کپور کے این انٹرویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنے والد کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ ’’آپ کو تو پتہ ہے کہ وہ رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہتے۔‘‘
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی رشی کپور نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا جس پر پاکستانی شائقین نے انہیں بھرپور جواب دیا تھا۔

دلچسپ عنوان
  ثانیہ مرزا غم میں مبتلا ، شعیب ملک برطانیہ پہنچ گئے