چین کا گھر گھر مفت وائی فائی دینے کا اعلان، کیسے اور کب سے ملے گا؟


چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کےلئے ایک اہم منصوبے پر کام کررہی ہے۔

اس منصوبےکے تحت 2020ءتک 10اور 2026ءتک 272 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر پوری دنیا کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جائے گا, جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جاچکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 43 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لنک شیور نیٹ ورک اس سے قبل وائی فائی ماسٹر ایپ پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت انٹرنیٹ کےلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہوںگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کرے گی۔