واٹس ایپ نے وہ شاندار فیچر متعارف کرا دیا جسکا صارفین عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے،صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل


واٹس ایپ نے وہ شاندار فیچر متعارف کرا دیا جسکا صارفین عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے،صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل
اُردو آفیشل۔ معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کرتے ہوئے شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب اس ایپلی کیشن کے تحت کسی بھی قسم کی فائل بھیجی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے صرف ڈاکیومنٹس، تصاویر اور ویڈیوز ہی بھیجی جا سکتی تھیں لیکن اب صارفین 100 ایم بی سے بھی زیادہ سائز کی کوئی بھی فائل بھیج سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے انتہائی سودمند ثابت ہو گا جو کافی عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یہ فیچر ایسے لوگوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہو گا جو کام کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور اب جو فائلز انہیں ای میل کے ذریعے بھیجنا پڑتی تھیں، وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہی بھیج سکیں گے۔